نوشہرہ،جماعت اسلامی کے جلسے میں 2بم دھماکے،بھگدڑ مچنے سے 3 افراد زخمی،قاضی حسین احمد سمیت ایم ایم اے کے دیگر رہنما محفوظ۔ اپ ڈیٹ

منگل 9 جنوری 2007 17:39

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2007ء) نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے جلسے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہو ئے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران 3افراد زخمی ہو گئے۔تاہم اس دوران متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور ایم ایم اے کے دیگر رہنما سٹیج پر موجود رہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہاں نوشہرہ میں جماعت اسلامی کا جلسہ ہو رہا تھا کہ اس دوران چانک یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جلسے میں موجود لوگ خوف زدہ ہو گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکے بظاہر قریبی انڈرگراوٴنڈ ٹیلی فون کیبلز میں ہوئے جس دوران 3 افرادکے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکوں کے وقت متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور امیر اسلامی قاضی حسین احمد ،ایم ایم اے کے رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق اور دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے جو وہیں موجود رہے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب سراج الحق جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس کے بعد قاضی حسین احمد نے اپنا خطاب جاری رکھا ۔