اقوام متحدہ کے امن مشن میں چین کا کردار سب سے نمایاں ہے۔ چینی جنرل

جمعرات 11 جنوری 2007 13:26

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11جنوری2007 ) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اس کا کردار سلامتی کونسل کے مستقبل ممبران میں سب سے زیادہ ہے‘ چھ ہار کے قریب چینی سکیورٹی فورسز کے اہلکار امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز کے چیئرمین و سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ژیانگ گنگائی نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کرت ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین کی 5915 فوجی اقوام متحدہ کے 16 امن مشنوں میں کام کررہے ہیں جو مستقل ممبران میں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوجوں کی تعداد کے حوالے سے برطانیہ کا چالیس واں اور امریکہ 47 ویں نمبر پر ہے ۔

اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں بنگلہ دیش‘ پاکستان اور انڈیا نمایاں ہیں۔ چینی جنرل نے کہا کہ موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کردار کو مزید نمایاں کرنے کی ضرورت ہے خاص کرکے مستقل رکن ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسی صورت میں اس ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :