انتخابات سے قبل ہر حال میں پاکستان آؤں گا،نواز شریف،آمریت کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے، موجودہ حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،سابق وزیر اعظم کی ٹیلیفونک گفتگو

جمعرات 11 جنوری 2007 19:38

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کے لئے انتخابات سے قبل ہر حال میں پاکستان آؤں گا، موجودہ حکومت کے جانے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں لیگی ورکرز سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہر صورت میں پاکستان آؤں گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آمریت کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے اور یہ کشتی بہت جلد ڈوبنے والی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد آمریت کے چہیتوں سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ میانوالی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور ضلعی ناظم کا وزیر اعظم کی تقریب سے بائیکاٹ اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے جانے والے کئی لوگوں نے دوبارہ ہمارے ساتھ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم اناہوں نے ایسے لوگوں کے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام بتا دیئے تو تہلکہ مچ جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں کو ڈٹے رہنے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر قیمت پر حکمرانوں کا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :