چالیس زائد ممالک کے سفارتکاروں کے وفد کا گوادر بندرگاہ کا دورہ،گوادر بندر گاہ خطے کی سب سے اہم بندرگاہ ہو گی جہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان اور چین کو مال برداری ممکن ہو سکے ، شمیم صدیقی

جمعرات 11 جنوری 2007 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2007ء) گوادر بندگاہ کا دنیا کے چالیس سے زائداہم ممالک کے سفارتکاروں کے ایک وفد نے جمعرات کے ر وز گوادر کا دورہ کیا گوادر ائیر پورٹ پہنچنے پر غیر ملکی سفارتکاروں کا وفاقی وزیر مواصلات شمیم صدیقی نے استقبال کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے غیر ملکی سفارتکاروں کو گوادر کا دورہ کرانے کا مقصد گوادر میں حال ہی میں مکمل ہونے والے ڈیپ سی پورٹ اور میگا پراجیکٹ کا معائنہ کرانا تھا غیر ملک سفارت کاروں میں سعودی عرب، سنگار پور،چین ،جاپان ،بھارت ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ،بنگلہ دیش ،مقسط ، اردن اور دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے جنہیں وفاقی وزیر نے پورٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفد کو ریورپرل کنٹیننٹل ہوٹل لے جایا گیا جہاں وفاقی وزیر مواصلات شمیم صدیقی اور وزیر مملکت انجنیئر شاہد جمیل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا موٹروے پولیس کے آئی جی رفعت پاشا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل فرخ جاوید بھی موقع پر موجود تھے بعد ازاں غیر ملکی مہمانوں کو بریفننگ دی گئی اس موقع پر وزیر مواصلات شمیم صدیقی نے کہا کہ گوادر بندر گاہ خطے کی سب سے اہم بندرگاہ ہو گی جہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان اور چین کو مال برداری ممکن ہو سکے گی- وفاقی حکومت شاہرات کی تعمیر پر خطیر سرمایہ لگا رہی ہے اور 2012ء تک تک تمام شاہراتی رابطے مکمل کرلیے جائیں گے جن پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی-وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور اس لیے بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبہ شروع کئے گئے ہیں حکومت عورتوں اور پسے ہوئے طبقات کو بحال کر رہی ہے اور آج گوادر شہر کی پرل کنٹیننٹل ہوٹل میں مقامی خواتین خدمات سرانجام دیتی نظر آ رہی ہیں جو حکومت کے روشن خیال معاشرے کی تشکیل کا حصہ ہے اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کموڈور منیر واحد نے گوادر بندرگاہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد سنگاپور پورٹ ورلڈ کے حوالے کر دیا جائے گا جو اسے چلائے گی- گوادر بندرگاہ پر جلد فیز ٹو اور تھری بھی شروع کیا جائے گا جس میں آئل ٹرمینل اور ایل پی جی گیس کے ٹرمینل بھی تعمیر ہوں گے جبکہ پورٹ کو مزید گہرا بھی کیا جائے گا تاکہ بڑے مادرشپ بھی یہاں پر لنگر انداز ہو سکیں- گوادر پورٹ میں دنیا کی جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے اور یہ انتہائی ماڈرن بندرگاہ ہو گی یہاں پر خصوصی صنعتی زون‘ ٹیکس فری زون اور اقتصادی زون بھی قائم کئے جائیں گے- اس موقع پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین خدابخش لہڑی نے گوادر شہر کے ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا کہ گوادر شہر کو جدید خطوط پر پلاننگ کیا گیا ہے جس میں رہائشی منصوبوں کو مخصوص معیار کا پابند بنایا گیا ہے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جامع نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں -اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر کرنل جاوید نے کوسٹل ہائی وے کی تفصیلات سے غیر ملکی مہمانوں کو آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ کوسٹل ہائی وے کی تعمیر سے کراچی‘ اماڑہ‘ پسنی اور گوادر کے شہریوں سمیت پوری کوسٹل بلٹ کو فائدہ ہوا ہے اور سفر کا وقت بھی کم ہو گیا ہے انہوں نے گوادر سے کوئٹہ انڈس ہائی وے کولنگ کرنے والے شاہراتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا- وزیر مملکت برائے مواصلات انجنیئر شاہد جمیل قریشی نے اس موقع پر اختتامی کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :