چین پاکستان کو سورج وہوا کے ذریعے توانائی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی دینے پر آمادہ

جمعہ 12 جنوری 2007 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2007ء) چین پاکستان کو سورج وہوا کے ذریعے توانائی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر ڑینگ چن ڑیانگ نے گزشتہ روز لاہور ایوان تجارت و صنعت کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو سورج وہوا کے ذریعے توانائی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے پاکستا ن کو توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبہ سازی کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر لاہور ایوان تجارت و صنعت کے قائم مقام صدر یعقوب اظہار نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں چائنا نیشنل پاور لمیٹڈ کے لئے 50میگا واٹ گنجائش کا بجلی گھر لگانے کے لئے حکومت پنجاب نے 5سو ایکڑ زمین مختص کی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی موٹر وے پر چینی انڈسٹریل پارک بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :