انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ روس اور چین نے میانمر سے متعلق امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا

ہفتہ 13 جنوری 2007 11:33

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13جنوری2007 ) چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ اس امریکی قرارداد کو مشترکہ طور پر ویٹو کردیا جس میں میانمر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق روس اور چین نے گزشتہ روز میانمرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے مطالبے پر مبنی ایک امریکی قراراد کو مشترکہ طور پر ویٹو کردیا ہے ۔

دونوں ممالک کے سفارت کاروں نے کہا کہ قرارداد سلامتی کونسل کے دائرہ اختیار سے باہر ہے کیوں کہ میانمر سے بین الاقوامی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ ادھر سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نے کہا کہ انہیں 1972کے بعد سے روس اور چین کی جانب سے پہلے مشترکہ ویٹو پر گہری مایوسی ہوئی ہے۔ قرارداد کی سلامتی کونسل کے ایک اور غیرمستقل رکن ملک جنوبی افریقہ نے بھی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :