وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کیلئے اتحاد بین المسلمین کا اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 13 جنوری 2007 14:32

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13جنوری2007 ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے15 جنوری کو اتحاد بین المسلمین کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں محرم الحرام کے دوران ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پلان تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام صوبائی چیف سیکرٹری۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری آئی جی پنجاب سمیت دیگر اداروں کے اہم افراد شریک ہوں گے اجلاس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔اتحاد بین المسلمین اجلاس میں شریک تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام سے ماہ محرم کے دوران صوبے میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے فرقہ وارانہ بیانات۔مواد اور شرپسندی سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔اسی طرح اجلاس میں شریک علمائے اکرام کو ماہ م حرم کے دوران مساجد میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال خصوصا جمعہ کے روز خطبوں میں مذہبی فرقہ واریت سے متعلق کسی بھی طرح کے کلمات سے گریز کرنے کے بارے میں بھی حکومت کی مرتب پالیسی سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔