دینی مدراس اسناد کیس‘ سماعت 15جنوری سے شروع ہوگی۔۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا

ہفتہ 13 جنوری 2007 22:10

دینی مدراس اسناد کیس‘ سماعت 15جنوری سے شروع ہوگی۔۔ سپریم کورٹ کے چیف ..
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13جنوری 2007ء ) سپریم کورٹ میں ایم ایم اے کے 68 ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت 15جنوری کو ہو گی۔ سپریم کورٹ کا فل بینچ جو چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری ‘ جسٹس میاں شاکر اللہ جان اور جسٹس سید سعید اشہد پر مشتمل ہو گا اس کیس کی سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمد اسلم خاکی اور پاکستان عوامی تحریک کے مولوی اقبال حیدر نے ایم ایم اے کے ارکان اسمبلی کے انتخاب کو اس بنیاد پر چیلنج کر رکھا ہے کہ دینی مدرسہ کی اسناد گریجویشن کی ڈگری کے مساوی نہیں ہیں لہذا ان ارکان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیے کر انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ان ارکان اسمبلی کو اسپیکر کے ذریعے نوٹس جاری کیے تھے۔ سپریم کورٹ 17جنوری کو سرحد حکومت کی طرف سے وفاق اور واپڈا کے خلاف پن بجلی کے 110ارب روپے کے خالص منافع کے حصول کے لیے دائر دعویٰ کی بھی سماعت کرے گی۔