نیویارک‘ پی آئی اے کی پرواز مرمت کے بعد ٹورنٹو سے روانہ ہو گئی۔ پائلٹ کی شراب نوشی یا معطلی میرے علم میں نہیں۔ کنٹری منیجر پی آئی اے

ہفتہ 13 جنوری 2007 23:54

نیویارک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13جنوری 2007ء ) پی آئی اے کی پروز PK790 مرمت کے بعد ٹورنٹو سے روانہ ہو گئی۔ کینیڈا میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر منیر جمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹوں کی شراب نوشی یا معطلی ان کے علم میں نہیں ہے لیکن طیارے کو ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد فنی خرابی کے پیش نظر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر واپس بلا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منیر جمال نے کہا کہ بوئنگ 777 کے انجن کی خرابی دور کرنے کے لئے جنرل الیکٹرک پی آئی اے کے ماہرین اور ایئر کینیڈا کے سٹاف نے خرابی دور کی اور طیارے کا متبادل پرزہ نیویارک سے ایک بڑے ٹرک میں لایا گیا جس کی وجہ سے طیارے کی مرمت اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن گیول طیارہ اڑا کر پاکستان گئے ہیں جن کی معطلی کی خبر پہلے آئی تھی انہوں نے کہا کہ کیپٹن گیول کے مطابق انہوں نے زندگی بھر شراب چکھی بھی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :