ایتھنزحملے میں چینی ساختہ راکٹ استعمال نہیں کیا گیا، چین

اتوار 14 جنوری 2007 13:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2007ء) چین نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں چینی ساختہ راکٹ استعمال کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کی کوئی سرکاری اطلاعات نہیں ملیں جس میں کہا گیا ہو کہ ایتھنز میں جمعہ کو امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں جو راکٹ استعمال کیا گیا وہ چینی ساختہ تھا۔ ترجمان کے مطابق حکومت ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کا نوٹس لے رہی ہے اور تاحال اس تمام صورتحال کی تفصیل غیر واضح ہے۔یاد رہے کہ یونان کی پولیس نے کہا تھا کہ حملے کے لئے جو راکٹ استعمال کیا تھا وہ چینی ساختہ تھا۔

متعلقہ عنوان :