اپوزیشن کھوکھلے نعروں کی بجائے الیکشن کا ایجنڈا دے،محمد علی درانی،راولپنڈی کے جلسے نے پیپلز پارٹی کے غبار سے ہوا نکال دی،نواز شریف اے پی سی میں بے نظیر کی شرکت کی بھیک مانگ رہے ہیں، حکومت تیل پر کوئی ٹیکس نہیں لے رہی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی بیلنس سیٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی، اکرم درانی نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،عوام کو پائی پائی کا حساب دیں گے،سرحد کی بجلی کی رائلٹی کے حوالے سے حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کریگی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی براڈ کاسٹنگ اکیڈمی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2007 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2007ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کھوکھلے نعروں کی بجائے الیکشن کا ایجنڈا دے پنڈی کے جلسے نے پی پی کے غبار سے ہوا نکال دی،نواز شریف اے پی سی میں بینظیر کی شرکت کی بھیک مانگ رہے ہیں،اے پی سی ناکام ہوگی، تیل قیمتوں کی بیلنس شیٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی،اکرم درانی نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،حکومت اپوزیشن کو روز ایلفی سے جوڑتی ہے وہ پھر ٹوٹ جاتی ہے،عوام کو پائی پائی کا حساب دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں براڈ کاسٹنگ اکیڈمی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی ریڈیو پاکستان اشفاق گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد علی درانی نے کہا کہ ایساف فورسز ج کا بیان نامناسب ہے پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن ستیٹ کا کردار ادا کررہا ہے اگر پاکستان اور افغانستان میں کوئی غلط فہمی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوسکتی یہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے انہوں نے کہا کہ پرناب مکھر جی کی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقاتیں معمول کی بات ہے پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لئے بھارت کے ساتھ مثبت اقدامات کا آغاز کیا ہے صدر مشرف کی تجاویز کا بھارت سمیت عالمی برادری سے خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد علی درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنڈی کا جلسہ اس حوالے سے خوش آئند تھا کہ اس کا فوکس الیکشن تھا ہم نے انہیں جلسے کی مکمل آزادی دی جلسے میں شریک افراد کی تعداد میراتھن میں شریک افراد سے کہیں کم تھی جلسے نے پی پی کے غبار سے ہوا نکال دی ڈیل کے دھوکے میں لوگوں کو اکٹھا کیا گیا اس سے زیادہ لوگ صدر مشرف کے ڈیرہ جلسے میں تھے۔ پی پی کے پاس کوئی الیکشن ایجنڈا نہیں نواز شریف اور بے نظیر آ بھی گئے تو کیا کرلیں گے وہ قانون سے بالا نہیں اپوزیشن نعروں کی بجائے عملی اقدامات کی سیاست کرے ہم نے مجلس عمل بارے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ استعفے نہیں دیں گے اور ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں اس بار الیکشن مہم ایک سال پر محیط ہوگی تمام جماعتوں کو فری ہیڈ دیا ہے فضل الرحمن نے استعفے نہ دیکر اچھا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اے پی سی بینظیر کے بغیر ناکام ہوگی اپوزیشن سیاسی شکستگی کا شکار ہے محمد علی درانی نے کہا کہ 2007ء میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل اور شروع کئے جائیں گے انتخابی مہم کے دوران ہر حلقے میں منصوبوں کا افتتاح ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت تیل پر کوئی ٹیکس نہیں لے رہی قوم کو پائی پائی کا حساب دیں گے پاکستان میں بھارت سمیت دیگر ملکوں سے اب بھی تیل کی قیمتیں کم ہیں صوبہ سرحد میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہے اکرم درانی نواز شریف نہ بنیں بجلی رائلٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے وہ عدالت پر بیان بازی نہ کریں وفاقی حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی رائلٹی کا فیصلہ عدالت کرے گی اکرم درانی نہیں۔

بسنت بارے جو سپریم کورٹ حکم دے گی وہی کریں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان حکومتی نہیں قومی ادارہ ہے ریڈیو پاکستان کو ایسا قومی ادارہ بنا رہے ہیں جو قوم میں اتحاد یکجہتی کی علامت بنے نوجوان نسل کو حقیقی پاکستانی بنانا انہیں آگے بڑھنے کے لئے تیار کرنا اور ان میں تعمیر و ترقی کے جذبے پیدا کرنا منفی رجحانات ختم کرنے کی ذمہ داری ریڈیو پاکستان پر عائد ہوتی ہے ہم نہیں چاہتے کہ ریڈیو صرف حکومتی اعلانات یا اقدامات کا پرچار کرے بلکہ ریڈیو میں اتنی صلاحیت ہونی چاہئے کہ وہ حکومت پر تنقید کرسکے سچ بول سکے اور عوامی مسائل اجاگر کرسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کی سب سے بڑی ضرورت ہے تاکہ انہیں حقوق اور فرائض کا علم ہوسکے قوم کو تعلیم یافتہ بنانے میں ریڈیو کا کردا اہم ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو متحرک بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس کو سننے پر مجبور ہوں حکومت آزادی اظہار اور آزادی عمل پر یقین رکھتی یہ اور ان آزادیوں کو یقینی بنانے پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کا نیٹ ورک ملک بھر تک وسیع کیا جائے گا اور ریڈیو میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی ہم چاہتے ہیں کہ بریکنگ نیوز ٹی وی نہیں ریڈیو سے چلے۔