پی آئی اے کو 30 ستمبر 2006ء تک 20.99 ملین روپے کا نقصان ہوا، وزیردفاع

منگل 16 جنوری 2007 18:42

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) وزیر دفاع راؤسکندراقبال نے سینٹ کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ پی آئی اے کو 30 ستمبر 2006ء تک 20.99 ملین روپے کا مجموعی نقصان ہوا ہے جبکہ پی آئی اے نے بزرگ شہریوں کوجو 65 سال کی عمر کے ہیں کو رعایت دینے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد منشیات کے وفاقی وزیر غوث بخش مہرنے تحریری طو پر بتایا کہ سال 2005-06ء کے دوران 1694.41 ایکڑ علاقے پر غیر قانونی پوست کی کاشت کو تلف کیا گیاہے اور غیر قانونی پوست کی کاشت کرنے والے 995 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں 835 افراد کوگرفتار کیا گیاہے۔