چیئر مین سینٹ نے پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

منگل 16 جنوری 2007 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2007ء) چیئر مین سینٹ میاں محمد سومرو نے پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں اور کمپنی و ہونے والے خسارے کا جائزہ لینے کیلئے معاملے کو ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع وپیداوار کے سپرد کر دیا منگل کوایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پی آئی اے کے چیئر مین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ چیئر مین پی آئی اے نے اپنے لئے جو خصوصی لفٹ لگائی ہے اس کی مذمت کرنی چاہیے 29لاکھ کا جو ایک اسٹکر خرید کر جہاز کی دم پر لگایا ہے یہ بھی قوم سے زیادتی ہے یہ غیر ضروری خرچہ ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے خسارے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کے پاس اضافی افرادی قوت موجود ہے جو کہ مختلف حکومتوں کی طرف سے بھرتی کی گئی چیئر مین پی آئی اے نے تین سال کی تنخواہ ایڈوانس لی ہے جو کہ ناجائز ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو اسٹیڈنگ کمیٹی میں بھیجا جائے گلشن سید نے کہا کہ چیئر مین پی آئی اے سے کمپنی کو ہونے والے نو ارب روپے کے ماہانہ خسارے کا حساب لیا جائے چیئر مین سینٹ نے معاملہ سینٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے دفاع وپیداوار کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :