جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت

بدھ 17 جنوری 2007 15:45

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17جنوری2007 ) جماعت اسلامی پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر پانچ فرویر کو اسلام آباد میں ہونے والی کشمیر بچاؤ ریلی کی قیادت کیلئے قائد حریت کشمیر سید علی گیلانی کوباقاعدہ دعوت دیدی ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل سید منور حسن کی طرف سے دی گئی دعوت میں سید علی گیلانی سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے کا پروگرام طے کرکے مطلع کریں تاکہ شاندار اور والہانہ استقبال کا اہتمام کیا جاسکے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ملت کشمیریوں کی عظیم الشان جدوجہد کہ جس کو مجاہدین و شہداء نے اپنی قربانیوں اور لہو کا نذرانہ دے کر آبیاری کی ہے سے آگاہ ہے اس وقت کامیابی کی منزل قریب ہے اسی لئے تحریک کے خلاف عالمی سازشیں بھی عروج پر ہیں پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے کشمیر سے لاتعلقی کے اعلانات قومی المیہ ہیں جو صرف فرد واحد کی طرف سے ہیں جبکہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ملت کو آپ کے اٹل اور غیر متزلزل موقف سے بے پناہ تقویت ملی ہے اور پوری امت مسلمہ آپ کی جدوجہد و ہمت کو سلام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :