پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

جمعرات 18 جنوری 2007 12:22

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس کل 19جنوری بروز جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے جلا وطن رہنما میاں محمد نواز شریف کی جانب سے فروری کے وسط میں لندن میں بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور دیگر اہم ملکی و غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس آج جمعہ 19 جنوری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دن گیارہ بجے ہوگا۔

اجلاس مین اے پی سی میں شرکت اور دیگر کئی امور زیر بحث آئیں گے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم بھی شرکت کریں گے۔