قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی

جمعرات 18 جنوری 2007 21:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2007ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی سلامتی کونسل کا اجلاس یہاں صدر جنرل پرویزمشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شوکت عزیز ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین ، سروسز چیف ، چاروں وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ خصوصی دعوت پر گورنر سرحد ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین ایرا ، وائس چیف آف آرمی سٹاف ، وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ اور وزیرتجارت نے شرکت کی۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے سپریم کونسل کے فیصلے کے تحت اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جبکہ سپریم کونسل نے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ کو اجلا س میں شرکت کی اجازت دی ہے تاکہ وہ صوبے کے معاملات کو اجلاس میں زیر بحث لا سکیں۔

متعلقہ عنوان :