چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8افراد ہلاک

جمعہ 19 جنوری 2007 11:58

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19جنوری2007 ) چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب پہاڑی تودہ سڑک کے کنارے تعمیراتی کمپنی کی ایک عمارت کے اوپر آ گرا۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت عمارت میں نو مزدور موجود تھے سات افراد موقع پر جبکہ ایک نے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :