جنرل مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ صدر منتخب کرنے کی کوشش کی گئی تو استعفوں سمیت تمام آپشنز پر غور کریں گے ۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین۔۔کابینہ کی طرف سے پرویز مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ منتخب کرنے کا فیصلہ آئین کے منافی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کی نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 19 جنوری 2007 17:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا یہ فیصلہ قانون، آئین اوراخلاق کی نفی ہے اورایک سرکاری ملازم آئین کے مطابق انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا تو جنرل مشرف بطور سرکاری ملازم کیسے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مذاق ہے کہ اسمبلی ایک جنرل کو ایک بار صدر منتخب کر چکی ہے تو وہ کیسے اسی دس کو دس سال کیلئے صدر منتخب کر سکتی ہے اور ایک اسمبلی جو 2008ء کا مالی بجٹ نہیں دے سکتی وہ کیسے صدر کا چناؤ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے چند خوشامدیوں کے کہنے پر غیر قانونی حرکت کی تو اس کو عوام برداشت نہیں کریں گے اورپی پی پی اس اسلسلے میں اسمبلیوں سے استعفے دے گی اور سپریم کورٹ سمیت تمام آپشن پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی خود جنرل مشرف کے غلط فیصلے کیخلاف مزاحمت کرے گی اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ جنرل مشرف ایل ایف او کے ذریعے بھی ایک بار صدر منتخب ہو سکتے ہیں لیکن دوسری بار صدر منتخب نہیں ہوسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ نہیں ملا بلکہ ہم سے رائے طلب کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.