چین کے سیٹلائٹ شکن میزائل کے تجربہ پر امریکہ کا شدید احتجاج

ہفتہ 20 جنوری 2007 11:58

واشنگٹن (اردوپوئنٹ اخبار تازہ ترین20جنوری2007) امریکہ نے چین کی جانب سے سیٹلائٹ سکن یزائل تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نظام سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور خلائی پروازوں کیلئے دشواریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سٹیٹ دیپارٹمنٹ کے ترجمان ٹاؤن کیسے نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کی جانب سے سیٹلائٹ شکن میزائل کے مبینہ تجربے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ خلا میں ایسا کوئی تجربہ نہیں چاہتی جس سے خلائی پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہو۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے میزائل تجربے سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور خلائی پروازوں کیلئے دشواری کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب چین نے سیٹلائٹ شکن میزائل تجربے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چین ہمیشہ خلا کے پرامن استعمال کی حمایت جاری رکھے گا چین کبھی بھی کسی قسم کے اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں رہا۔