حریت کانفرنس کا وفد منگل کے روز فضل الرحمن سے ملاقات کریگا

ہفتہ 20 جنوری 2007 12:58

اسلام آباد (اردوپوئنٹ اخبار تازہ ترین20جنوری2007) پاکستان کے دورے پر آیا ہوا حریت کانفرنس (انصاری گروپ) کا وفد منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کا تین رکنی وفد جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریگا ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر جنرل پرویز مشرف کی چار تجاویز مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔