امریکہ شمالی وزیر ستان امن سمجھوتہ سبو تاژ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ فضل الرحمن

اتوار 21 جنوری 2007 14:23

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21جنوری2007 ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف کا موجودہ اسمبلیوں سے آئندہ پانچ سالہ مدت کے لئے صدارتی ووٹ لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ایم ایم اے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشرف کو دوبارہ صدارتی کھیل کھیلنے نہیں دے گی اور بھرپور مزاحمت کرے گی وہ جمعیت علمائے اسلام ( ف) پاکستان کے سینئر امیر مولانا سید امیر حسین شاہ گیلانی کے ساتھ جامعہ مدینہ اوکاڑہ میں ٹیلی فون گفتگو کے بعد وہاں پر موجود کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے اس موقع پر جے یو آئی ضلع اوکاڑہ کے صدر حاجی احسان الحق جنرل سیکرٹری شمس الحق گیلانی بھی موجود تھے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ انہیں مل چکا ہے تاہم شرکت کا فیصلہ ایم ایم اے کی قیادت کرے گی انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سازش کے جال بن رہا ہے حکمران امریکہ کی غلامی میں پھنستے جا رہے ہیں امریکہ چاہتا ہے کہ قبائلی علاقوں میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے اور وہاں پر امن قائم نہ ہو انہوں نے کہا کہ امن کیلئے پاک فوج کو فوری طور پر آپریشن بند کردینا چاہیے ۔