بھارت کے نئے ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر جاری مذاکرات پر بات چیت

پیر 22 جنوری 2007 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء) پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر سیتا برا ہاپال نے ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ ایک خیر سگالی کی ملاقات تھی جس میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک پر امن پڑوسی کے طورپر رہیں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں مسئلہ کشمیر بنیادی نقطہ ہے اور اس کو حل کئے بغیر تعلقات بہتر نہیں ہونگے اس موقع بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ ان کی مولانافضل الرحمن سے خیر سگالی کی ملاقات تھی جس میں پاک بھارت تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے اور ہماری خواہش دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرا ت کا عمل آگے بڑھے اور پر امن طریقے سے رہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے حالات بہتر بنائے جاسکیں اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے پاسپورٹ اور حریت وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا ۔