سید علی گیلانی نے کشمیر بچاؤ ریلی کی قیادت کرنے کیلئے قاضی حسین احمد کی دعوت قبول کر لی

پیر 22 جنوری 2007 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے متحدہ مجلس عمل کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی طرف سے 5فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی کشمیر بچاؤ ریلی کی قیادت کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید منور حسن کے نام اپنے خط میں سید علی گیلانی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد کی دعوت پر مجھے کشمیر بچاؤ ریلی میں شرکت کر کے دلی مسرت ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد کا دعوت نامہ ملتے ہی میں نے پاسپورٹ آفس سری نگر سے پاکستان کیلئے سفری دستاویزات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔ اپنے خط میں سید علی گیلانی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد اور تمام کارکن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔