نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا،قائم مقام صدر،صدر کے انتخاب پر ایم ایم اے کے استعفوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا،میاں محمد سومرو کا قریب سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2007 22:59

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء) چیئرمین سینٹ اور قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ نواز شریف او ربے نظیر بھٹو کو حکومت نے جلا وطن نہیں کیا وطن واپسی پر دونوں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا اور صدر کے انتخاب پر ایم ایم اے کے استعفوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں سرکٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب اور تھل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے خلاف موجودہ حکومت نے کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا۔ ان کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کو تیسری بار بھی قانونی طریقے سے صدر منتخب کر لیا جائے گا اور اگر اس کے خلاف ایم ایم اے استعفے دیتی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے اور اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ہر صورت میں 2007ء میں ہونگے جو لوگ انتخابات میں دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں دراصل وہ انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔