صدرمشرف موجودہ اسمبلیوں سے ہی آئندہ پانچ سال کے لیے صدارت کا ووٹ لیں گے ، وردی اتارنے کا فیصلہ وہ خود ہی کریں گے ،شیخ رشید، نوازشریف کے ساتھ بات چیت ناکام ہوگئی ، بے نظیر بھٹو مقدمات واپس لینے اوروطن واپس آنے کی شرط پر مار کھاگئیں ، راولپنڈی ریلوے ہسپتال میں توسیعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2007 15:53

صدرمشرف موجودہ اسمبلیوں سے ہی آئندہ پانچ سال کے لیے صدارت کا ووٹ لیں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2007ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ صدرمملکت جنرل پرویزمشرف کووردی پاک فوج نے دی ہے اسے اتارنے کا فیصلہ وہ خود ہی کریں گے صدر مملکت جنرل پرویز مشرف موجودہ اسمبلیوں سے ہی آئندہ پانچ سال کے لیے صدارت کا ووٹ لیں گے نوازشریف کے ساتھ جس سطح پر بات چیت ہورہی تھی وہ بھی ناکام ہوگئی ہے بے نظیر بھٹو کسیز واپس لینے اوروطن واپس آٰنے کی شرط پر مار کھاگئی ہیں شوال پر اتحادی فوجوں کا حملہ قابل مذمت اقدام ہے امریکہ دنیا میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی پر اپنے معاملات کو دیکھے دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑدے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی ریلوے ہسپتال میں آپریشن تھیٹر اور ایمر جنسی بلاک کے توسیعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملک محمد حیات ،ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سید منور شاہ اورایم ایس ڈاکٹر روبینہ کے علاوہ دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے شوال پر اتحادی فوج کے حملوں کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اتحای فوج کا یہ حملہ قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ ہے پوری قوم اس معاملے پر افسردہ ہے پاک فوج سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور دہشت گردی سے بھی نمٹ سکتے ہیں ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں لندن آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ لندن اے پی سی کی کوئی بنیادہی نہیں ہے صرف کمپنی کی مشہوری کے لیے میثاق جمہوریت کامذاق اڑایا جارہا ہے میثاق جمہوریت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے کئی دفعہ جمہوریت کے وقار کو مجروح کیا اور سنگین مذاق کیا ایسے لوگ کس جمہوریت کی بات کرتے ہیں وفاقی وزراء محمد اعجازالحق اور سلیم سیف اللہ کی جانب سے حکومت نواز شریف مفاہمت کی ذمہ داریاں لینے کے اعلان بارے سوال پر شیح رشید احمد نے کہاکہ نواز شریف سے اعلی سطح پر بات جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس سطح پر اس سے بات چیت کا عمل جاری تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے سیاسی مذاکرات کے نتائج سستی کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کیسزواپس لینے اور وطن واپس آٰنے کی شرائط پر مار کھا گئی ہیں الیکشن سے قبل ان دونوں شرائط کا پورا ہونا ناممکن ہے آئندہ قومی الیکشن کب ہونگے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سے اور وہ ہی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے گا امریکی نائب وزیرخارجہ کی جانب سے یہ بیان کہ مشرف نے الیکشن سے قبل وردی اتارنے کا وعدہ کیا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاک فوج نے صدر مشرف کو وردی دی ہے اس کے بارے میں فیصلہ وہ خود ہی کریں گے صدر مشرف آئندہ صدارتی ووٹ کا فیصلہ خود کریں گے تاہم غالب امکان ہے کہ وہ اسی اسمبلی سے ووٹ لیں گے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ دنیا میں امریکہ کی پالیسیاں ناکامی سے دوچار ہورہی ہیں اس کے بعد اسے چاہیے کہ وہ اپنے معاملات پر خصوصی توجہ دے اگر اسی طرح پالیسیاں ناکام ہوتیں رہیں تو اس کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔