چین کی خلاء میں سیٹلائیٹ تباہ کرنے والے ہتھیار کے تجربے کی تصدیق

منگل 23 جنوری 2007 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2007ء) چین نے خلا میں سٹیلائٹ تباہ کرنے والے ہتھیار کے کامیاب تجربے کی تصدیق کر دی ہے او رکہا ہے کہ تجربے سے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان چاؤ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ چین نے خلا میں سٹیلائٹ تباہ کرنے والے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ تجربے سے قبل اس بارے میں دیگر ممالک اور امریکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل امریکا اور دیگر ممالک نے چین کی جانب سے خلا میں سٹیلائٹ تباہ کرنے والے ہتھیار کے کامیاب تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی تاہم چین کی جانب سے تجربے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :