سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے سفارشات کی تیاری پر اتفاق

منگل 23 جنوری 2007 22:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2007ء) سینٹ میں منگل کی شام حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے سفارشات کی تیاری پر اتفاق رائے کیا ہے جس پر قائمقام چیئر مین جان محمد جمالی نے قرار دیا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے فروری کے اواخر میں پری بجٹ سیشن کے بارے میں تاریخ کا فیصلہ کریں گے اس سے قبل سینیٹر الیاس بلور نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایوان کی طرف سے پری بجٹ سفارشات کی تجویزبے حد اہمیت کی حامل ہے اس تجویز پر عمل ہوناچاہیے سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا کہ بجٹ کے معاملے میں ایک ہفتے کا ایسا سیشن ہونا چاہیے جس میں ارکان کو مکمل معلومات اور وضاحتیں فراہم کی جائیں سینیٹر احمد علی نے کہا کہ بجٹ کے معاملے میں سینٹ کے ایوان کو بھی تیاری کرنی چاہیے قائد ایوان وسیم سجاد نے بھی پری بجٹ کے سیشن کی حمایت کی اور کہا کہ مارچ میں اس بارے میں سیشن منعقد کیا جاسکتا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ قائمہ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر احمد علی ماہرین کو مدعو کریں گے کہ وہ ارکان کو بجٹ کے بارے میں لکھائیں سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا کہ ہمارے ہاں بجٹ موجود نہیں اسے بننا چاہیے اوراس کے تحت بجٹ بننا چاہیے امریکہ کا بجٹ ستمبر میں آتا ہے مگر کانگریس کوتجویز فروری میں بھیج دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :