چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک‘ شرح نمو 10.7فیصد رہی

جمعرات 25 جنوری 2007 14:52

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25جنوری2007 ) چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک بن گیا جہاں پر ترقی کی شرح نمو 10.7فیصد ہے جو کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں ترقی کر تی ہو ئی تیز ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی اقتصادی ماہرین کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی معیشت گزشتہ چار سالوں میں دوہرے ہندسوں میں بڑھ رہی ہے اور اگر چینی معیشت کی ترقی کی رفتار برقرار رہی تو یہ سال 2008 میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آجائے گی۔

ایشین فنانشل مارکیٹ اینڈ ریسرچ اور سنگاپو ر میں آئی این جی کے سربراہ ٹم کو ڈن نے کہا ہے کہ یہ پیغام ہے کہ چین کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سال 2007 میں بھی شرح نمو 10.7 فیصدہی رہنے کا امکان ہے۔چین کے قومی شماریا ت بیور کے جاری کر دی اعداو شمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر اور دسمبر کے درمیان شر ح نمو 10.4 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :