اسرائیل نے دو سو مریض فلسطینیوں کو مصر میں علاج کے جانے سے روک دیا

اتوار 28 جنوری 2007 13:26

رفح (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28جنوری2007 ) مریض فلسطینی شہریوں کے علاج معالجے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا صہیونی فوج کا روز کا معمول ہے- فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے دو سو فلسطینی مریضوں کو علاج معالجے کے لیے مصر جانے سے روک دیا- رپورٹ کے مطابق قابض فورسز اور اسرائیل کی جانب سے رفح کی گزرگاہ کے کھولے جانے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود حکام نے مصر اور غزہ کے درمیان راستہ بند کر کھا ہے- رپورٹ کے مطابق سیکڑوں شہری سرحد پار جانے کے لیے دن پھر خوار ہوتے رہتے ہیں اور اسرائیلی فوج ان کے ساتھ انتہائی بہیمانہ سلوک کر کے انہیں سرحد سے واپس بھیج دیتی ہے-فلسطینی وزارت خارجہ نے صہیونی حکام کی جانب سے مریض شہریوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ پیدا کرنے پر اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور حکومت اسرائیل سے رفح گزر گاہ سے پابندی فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے-دوسری جانب حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں نے بھی اسرائیل سے فلسطینی شہریوں کو سہولیات دینے کے معاہدات کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی فوج کی طرف سے مریض شہریوں کو واپس گھروں میں بھیجے جانے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے-

متعلقہ عنوان :