دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن 4 فروری کو منایا جائے گا

جمعرات 1 فروری 2007 12:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01فروری2007 ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر (سرطان) کا عالمی دن چار فروری کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر کا عالمی دن چار فروری کو منایا جائے گا یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض کے خلاف آگاہی اور بروقت طبی امداد کا شعور آگاہ کرنا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر اس وقت دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا ایک مرض بن چکا ہے اس لئے اگر اس بیماری کی روک تھام کیلئے فوری حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو یہ مرض مزید پھیلے گا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی کینسر ایک خطرناک مرض بن چکا ہے اور دن بدن اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے حکومت اس پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :