چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات

جمعرات 1 فروری 2007 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2007ء ) اسلام آباد میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر خانگ چیانگ یانگ نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شاندار دوستانہ تعلقات اور سٹرٹیجک پارٹنر شپ سے خطے میں امن وسلامتی میں مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور سیاسی ، سفارتی ،اقتصادی ، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا

متعلقہ عنوان :