قاضی حسین احمد شمال اور مولانا فضل الرحمن مغرب کی طرف جا رہے ہیں ۔ شیر افگن نیازی

جمعہ 2 فروری 2007 16:35

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02فروری2007 ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد شمال جبکہ مولانا فضل الرحمن جنوب کی طرف جا رہے ہیں ۔ ان دونوں رہنماؤں میں کوئی ہم آہنگی نہیں اور نہ ہی انکے پاس کوئی مثبت یا مشترکہ ایجنڈا نظر آتا ہے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کا پرائیویٹ ممبر بل 6فروری کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افگن نیازی نے کہا کہ ایم ایم اے اختلافات کا شکار ہے اور اس کا بٹوارہ ہونے والا ہے ۔ ایم ایم اے مخالفت برائے مخالفت اور منفی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے پرائیویٹ ممبر بل کو بھی اسی سیشن سے منظور کروالیا جائے گا جبکہ رواں سیشن کے دوران ہی پمرا کا بل بھی ایوان میں پیش کیا جائیگا۔