امریکہ نے چین کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائرکر دیا

ہفتہ 3 فروری 2007 11:34

واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03فروری2007 ) امریکا نے چین کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔ایک امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے چین پر اپنی صنعتوں کو غیرضروری مراعات دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم میں اس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ ارکان کے دباوٴ پر دائر کیے گئے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین سرکاری حمایت اور ٹیکس پالیسیوں کے ذریعے اپنی صنعتوں کو حریف امریکی صنعتوں کے مقابلے میں مدد فراہم کررہا ہے جو غیرمنصفانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :