جرمنی کی وزارتی ٹرائیکا کا اہم اجلاس 8فروری کو برلن میں ہو گا۔ وزیر خارجہ خورشید قصوری اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 6 فروری 2007 12:23

برلن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06فروری2007 ) جرمنی کی وزارتی ٹرائیکا کا اہم اجلاس 8فروری کو برلن میں ہو رہا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پاک بھارت جامع مذاکرات ایٹمی عدم پھیلاؤ ایران کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا- وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے- جرمن وزیر خارجہ نے انہیں یورپی یونین کے صدر کی حیثیت سے دعوت دی ہے- ٹرائیکا اجلاس کی صدارت جرمن وزیر خارجہ فرینک فلاٹرسٹینمر کریں گے اور اس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقا ت کا جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا-بعد ازاں وزیر خارجہ میونخ جائیں گے جہاں وہ ”افغانستان ناممکن مشن اور نیٹو عالمی چیلنجوں میں“ کے عنوان پر سکیورٹی پالیسی کے بارے میں 43ویں میونخ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اس کانفرنس میں یورپی یونین اور نیٹو ممالک کے وزراء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے- واضح رہے کہ یورپی یونین پاکستان کی اہم تجارتی حلیف ہے اور پاکستان یورپی یونین کے ممالک سے اپنی تجارت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

متعلقہ عنوان :