ایران کا ایٹمی مسئلہ پر امن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے ، لبنانی وزیر اعظم فواد سینیورا کی حمایت جاری رکھیں گے ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا ابو ظہبی میں خطاب

منگل 6 فروری 2007 13:49

برلن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06فروری2007 ) جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی کے ایٹمی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشرق وسطی کے دوران ابو ظہبی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپی یونین لبنان میں وزیر اعظم فواد سینیورا کی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی لبنان کو مستحکم اور خود مختار دیکھنا چاہتا ہے ۔اس سےقبل اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران جرمن چانسلر نے خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران خلیجی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :