ایران کے جوہری تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں ، معاملہ بات چیت سے ہی حل ہونا چاہیے،ایران بھی آئی اے ای اے کے موٴقف کا خیال رکھے ۔ بھارت

بدھ 7 فروری 2007 17:27

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) بھارت نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں ،یہ معاملہ بات چیت سے ہی حل ہونا چاہیے تاہم ایران کو بھی عالمی برادری کے خیالات بالخصوص جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے موٴقف کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تہرا ن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا کہ بھارت کہ شروع سے ہی یہ موقف رہا کہ کہ اس تنازعہ کا فوجی طاقت سے نہیں کیا جا سکتابلکہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایران سے ساتھ بات چیت کی جائے انہوں نے کہا کہ وہ یہی صلاح دے سکتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جانا چاہیے ۔

پرناب مکھرجی نے کہا کہ ایران کو کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سول مقاصد کے لیے جوہری پروگرام چلانے کا حق ہے لیکن جوہری عدم پھیلاوٴ معاہدے پر دستخط کرنے والے ملک کی حیثیت سے اس پر کچھ شرائط بھی لاگو ہوتی ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ان کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :