وزیراعظم کی ہدایات کا اثر‘40 وزراء ایوان میں موجود رہے ۔ کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا

جمعرات 8 فروری 2007 15:02

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08فروری2007 ) وزیراعظم شوکت عزیز کی ہدایات اور ان کی ایوان میں موجودگی کے باعث وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی بھرپور حاضری رہی اور ایوان میں کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیکر چوہدری امیر حسین نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم شوکت عزیز نے تمام وفاقی وزراء کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جمعرات کو وقفہ سوالات میں 40 سے زائد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت ایوان میں موجود تھے وقفہ سوالات کے بعد جب وزیراعظم ایوان میں آئے تو اس وقت پمرا کے بل پر بحث جاری تھی وزیراعظم کی آمد پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا وزیراعظم تقریب 30 منٹ تک ایوان میں موجود رہے وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ان سے ملاقاتیں کیں-وزیراعظم نے ایوان میں حاضری یقینی بنانے پر وفائی وزراء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ایوان کی کاروائی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو-

متعلقہ عنوان :