یورپی یونین کی پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 8 فروری 2007 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2007ء) یورپی یونین نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی تھی۔ جمعرات کو یونین کے چار کنی وفد نے یہاں نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت گجز ایم ڈیوریز کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈیوریز نے کہا کہ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراسئز سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کی بنیاد وجوہات کو سمجھنا ہو گا غربت، سماجی انصاف اور تعلیم کی کمی کو دور کئے بغیر ایسے مسائل کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ مسٹر ڈیوریز نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے

متعلقہ عنوان :