پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلا جا رہا ہے

جمعہ 9 فروری 2007 14:35

ڈربن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلا جا رہا ہے ۔ ڈربن میں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سو اکتالیس رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابرکی تھی۔

(جاری ہے)

اس فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ کامیابی کا تسلسل برقراررکھنے کے خواہاں ہیں ۔

ڈربن کے مین آف دی میچ یونس خان نے کہاکہ فتح ٹیم اسپرٹ کی بدولت حاصل ہوئی جس کیلئے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔یونس نے کہا کہ بڑے مارجن کی جیت کے ذریعے ٹیم نے ٹوئٹی ٹوئنٹی میچ اور پہلے ون ڈے کی شکست سے کھویا ہوا وقار بحال کر لیا ہے اورکھلاڑی بقیہ میچز میں بھی کارکردگی کا معیاربرقراررکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :