پاکستان سویڈش سکوائش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائل میں پہنچ گیا

جمعہ 9 فروری 2007 17:55

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) پاکستان نے سویڈش اوپن کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے تحت سویڈش سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد سویڈش اوپن کے پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے عامر اطلس نے سویڈن کے کھلاڑی کوسٹن ڈریکن برگ کو 11-6,11-9,11-7 کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں عامر اطلس کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر کے کریم درویش کے ساتھ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :