اولمپک کوالیفائنگ راؤند کے میچ میں‌سنگا پور کو شکست دینے والی پاکستان فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی

جمعہ 9 فروری 2007 18:00

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) اولمپک کوالیفائنگ راؤند کے میچ میں‌سنگا پور کو شکست دینے والی پاکستان فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ ائر پورٹ‌پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے ٹیم کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

صحافیوں‌سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان زاہد حمید نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں‌نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کامیابی کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کا دوسرا میچ چودہ فروری کو لاہور میں‌کھیلا جائے گا جس میں‌شرکت کے لئے سنگا پور کی فٹ بال ٹیم گیارہ فروری کو لاہور پہنچے۔

متعلقہ عنوان :