حکومت اس سال بھی ریکارڈ قانون سازی کریگی،محمد علی درانی،اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے،پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کو مکمل مسترد کردیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 9 فروری 2007 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2007ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈیسک بجا کر وقت ضائع کررہی ہے،حکومت اس سال بھی ریکارڈ قانون سازی کرے گی،اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے،پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کو مکمل مسترد کردیں گے ۔گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کو مکمل مسترد کردیں گے ۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے آئے دن تحریکوں کے نعروں سے تنگ آچکے ہیں واپوزیشن سمیت تمام پارلے منٹیرینزتنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں اوراپوزیشن کی غیر جمہوری انداز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کاکورم توڑنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیاکہ ہاوٴس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کورم نہ توڑنے کا حکومت اور اپوزیشن کا معاہدہ ہواتھا ،اورہمارے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ اپوزیشن زبردستی اپنے ارکان کو باہر لے گئی۔

متعلقہ عنوان :