پاکستان کا اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے بعض حصے گرائے جانے پر اظہار تشویش

جمعہ 9 فروری 2007 22:08

پاکستان کا اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے بعض حصے گرائے جانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2007ء) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے بعض حصے گرائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس طرح کے اقدام سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے۔ اسرائیلی کارروائی اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ان قراردادوں میں واضح طور پر یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقامات مقدسہ کے خلاف کارروائی سے عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ قراردادوں میں اسرائیل کو اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :