پورٹ ایلزبتھ۔۔۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں‌پاکستان نے اننچاس اعشارئیہ پانچ اوورز کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پنتالیس رنز بنائے

جمعہ 9 فروری 2007 23:14

پورٹ ایلزبتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2007ء) پورٹ ایلزبتھ میں‌ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں‌ کھیل بارش کے بعد دوبارہ روک دیا گیا ہے ۔ اس وقت تک پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننچاس اعشارئیہ پانچ اوورز کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پنتالیس رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ابتدائی کھلاڑی کامران اکمل چھ،عمران نذیر تیرہ،یونس خان بائیس اورانضمام الحق ایک رن بنا کر آئوٹ‌ہوئے جبکہ محمدیوسف نے پچھہتر اورشعیب ملک اکتالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے اور پانچویں‌وکٹ کیلئے ایک سو سات گیندوں‌میں‌اکیانوے رنز کا اضافہ کیا۔شاہدآفریدی نے آٹھ اورعبدالرزاق نے ستائیس رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کیلئے اینڈریو ہال نے چار اور مکھایا نتینی نے تین کھلاڑیوں‌کوآئوٹ‌کیا۔

متعلقہ عنوان :