اسرائیلی وزیراعظم کی قریبی ساتھی کو 6 ماہ کے معطل کر دیا گیا

اتوار 11 فروری 2007 11:32

مقبوضہ بیت المقدس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کی قریبی ساتھی شولا زاکن کو 6 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ اور اس دوران ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائے گی۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق شولا زاکن نامی یہ خاتون 30 برس سے ایہود اولمرٹ کی قریبی ساتھی ہیں اور ان کی پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اب ان پر مبینہ طور پر ٹیکس فوائد کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کا شبہ ہے۔ مسز زاکن پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے تاہم انہیں ماہ جنوری کے دوران دس دن تک ان کے گھر میں نظر بند رکھا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور انہیں وزیراعظم اولمرٹ پر اس معاملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے شک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :