شفاف انتخابات کے لئے حکومت سے ڈیل کرلی جائے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے تھنک ٹینک کی بے نظیر کو سفارش

اتوار 11 فروری 2007 15:13

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے تھنک ٹینک نے شفاف انتخابات کے لئے حکومت سے ڈیل کرنے کی سفارش کردی ہے جبکہ مسلم لیگ نون کی لندن میں ہونے والی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کر لی ہیں جو جلد ہی چئر پرسن بے بظیر بھٹو کو بھجوائی جائیں گی۔ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیرِ اعظم بلخ شیر مزاری نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کےلئے حکومت سے ڈیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر آفتاب شعبان میرانی نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے انتخابی اتحاد انتخابات سے پہلے یا بعد میں دونوں صورتوں میں ہو سکتا ہے۔بیگم عابدہ حسین نے کہا کہ حکومت سے ڈیل کا مقصد گھٹنے ٹیکنا نہیں ہے۔ جہانگیر بدرکا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو پاکستان دنیا کا سب سے بڑا انتہا پسند ملک بن جائے گا۔پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نواب لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کےلئے سینٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمدکیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :