اسرائیلی وزیراعظم نے حماس اور الفتح کے درمیان معاہدے پر غور کے لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ مجوزہ حکومت سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

اتوار 11 فروری 2007 15:23

بیت المقدس ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 11فروری2007 ) اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والے مخلوط حکومت کے معاہدے پر غور کے لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ بیت المقدس میں کابینہ کے اجلاس سے پہلے انہوں‌نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ فلسطین کی نئی حکومت کو اسرائیل کو تسلیم کرنے ، قیام امن اور ماضی میں اسرائیل سے کئے گئے معاہدوں کا احترام کرنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ عالمی برادری حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والے معاہدے کا جائزہ لے کہ اس کے نتیجے میں کن کن امور کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ انہوں‌نے کہا کہ اسرائیل نے معاہدےکو تسلیم یا مسترد کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :