سینٹ میں بجٹ تجاویز اور بحث کے حوالہ سے سینیٹرز کیلئے پری بجٹ سیشن منعقد کیا جائے گا ، سینیٹر ایس ایم ظفر کی صدارت میں خصوصی اجلاس میں فیصلہ

منگل 13 فروری 2007 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری۔2007ء ) سینٹ میں بجٹ تجاویز پیش کرنے اور بجٹ پر بحث کیلئے سینیٹرز کیلئے سینٹ کا پری بجٹ سیشن منعقد کیا جائے گا تاکہ تمام سینیٹرز بحث کا طریقہ کار اور تجاویز پیش کرسکیں ، تفصیلات کے مطابق پری بجٹ سیشن کی تفصیلات وغیرہ طے کرنے کیلئے چیئر مین سینٹ کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ایس ایم ظفر کی صدارت میں ہوا جس میں کئی فیصلے کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کنویئر نے کہا کہ پری بجٹ سیشن پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایک نیا تجربہ ہوگا انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ سینٹ کو قومی بجٹ پر بحث آئین کے مطابق صرف سات دن میں مکمل کرنا ہوتی ہے جبکہ اسی دوران ایوان زیریں قومی اسمبلی میں بھیجنے کیلئے تجاویز بھی دینا ہوتی ہیں جبکہ اتنے کم وقت میں تمام سینیٹرز اپنی تجاویز اور نکتہ نظر وغیرہ پیش نہیں کرسکتے اس لئے سینیٹرز کیلئے پری بجٹ سیشن منعقد کروانے کی تجاویز پیش کی گئی تھی تاکہ تمام ارکان کی تجاویز آئندہ سال کے بجٹ میں شامل کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ سینٹ کی پری بجٹ بحث کھلے عام نہیں بلکہ مخصوص نکات پر ہوگی انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بحث بامقصد اور نتیجہ خیز ہوتی ہے جبکہ اس بحث سے قبل خزانہ کے وزیر ملکت ایوان کو ملکی معیشت ، ترقی کی شرح ، افراط زر ، بجٹ خسارہ ، تجارتی خسارہ ترقیاتی اخراجات کی شرح اور محصولات جمع کرنے میں مشکلات اور پیش رفت وغیرہ کے بارے میں بتائیں گے جبکہ گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان ارکان سینٹ کو ملکی پری بجٹ اجلاس سے ایک روز ملکی معیشت کی صورتحال بارے میں بریف کریں گے کمیٹی کے کنویئر نے مزید کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ارکان اسمبلی کو ٹھوس اور مثبت تجاویز پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :