بلوچستان میں قیام امن سے ترقیاتی عمل میں تیزی آئی ہے، وزیراعظم شوکت عزیز،صوبے میں جاری منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے، وزیراعظم کی بلوچستان کے ناظمین، و نائبین سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 13 فروری 2007 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن سے ترقیاتی عمل میں تیزی آئی ہے حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں بلوچستان کے ناظمین اورنائب ناظمین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن سے ترقیاتی عمل میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یمگا پروجیکٹس کی تکمیل سے ان علاقوں کا شمار ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ حکومت بلوچستان میں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اورنوجوانوں کوہنر سکھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ بڑھا کر چھ فیصد کر دیا گیا ہے تاکہ اس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے۔