عراقی وزیراعظم نے بغداد کیلئے نئے سیکورٹی منصوبے کی تصدیق کردی

بدھ 14 فروری 2007 14:47

بغداد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 14فروری2007 ) عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے بغداد کے لئے نئے سیکورٹی پلان کے شروع کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔عراقی ٹی وی کے مطابق بغداد میں سیکورٹی کے لیے نئے منصوبے کے تحت ایران اور شام کے ساتھ سرحد 3 دن کے لیے بند کردی جائے گی۔قبل ازیں عراق کے مرکزی کمانڈر لیفٹینٹ جنرل عبود قنبر نے ٹی وی پر براہ راست نشر کی جانے والی تقریر میں نئے سیکورٹی منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کے مطابق 72 گھنٹوں کی بندش کے بعد ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد کا کچھ حصہ ہی کھولا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل عبود قنبر نے اپنی تقریر میں یہ بھی بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت انہیں ایمرجنسی حالات میں پولیس اور فوج دونوں کی کمان حاصل ہوگی۔ لیفٹیننٹ جنرل عبود قنبر نے جو کہ سیکورٹی منصوبے کے انچارج بھی ہیں، بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت بغداد سے مزاحمت کاروں اور شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے شہر کو 10 سیکورٹی اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ اسلحہ پرمٹ صرف امریکی اور عراقی فوج کو دیے جائیں گے۔ نئے منصوبے کے تحت بغداد میں کرفیو کے اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :